بیجنگ(ویب ڈیسک)11اکتوبر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے صوبہ جیانگ شی کے شہر جنگ ڈہ زن کا معائنہ کیا اور وہاں تھائو یانگ لی تاریخی اور ثقافتی ضلع میں سیرامک ثقافت کے تحفظ اور ورثے کے بارے میں دریافت کیا۔
تھائو یانگ لی تاریخی اور ثقافتی ضلع ثقافتی تجربے ، سیاحت ، تفریحی خریداری ، کیٹرنگ اور رہائش کے تجربات پر مبنی ایک ثقافتی اور سیاحتی موضوعاتی علاقہ ہے۔ مرکزی سیاحتی علاقہ تقریباً 1.28 مربع کلومیٹر پر محیط ہے، جس میں پرانے شہر کی108 گلیوں کا احاطہ کیا گیا ہے جن کی تاریخ ہزاروں سال قدیم ہے۔ اس علاقے میں چار سو سال سے زائد قدیم چین کے مینگ اور چھینگ شاہی ادوار کی سیرامک صنعت کے آثار موجود ہیں۔
اسی دن شی جن پھنگ نے کاروباری اداروں کی تکنیکی جدت طرازی کے بارے میں جاننے کے لئے چھانگ حہ ایئرکرافٹ انڈسٹری (گروپ) کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔ 1969 میں قائم شدہ یہ کمپنی چین میں ہیلی کاپٹر تحقیق اور پیداوار کی ایک بنیاد ہے اور چین میں ہوا بازی کی صنعت میں اہم ترین انٹرپرائز ز میں سے ایک بھی ہے، انہوں نے ویٹ لینڈ پارکس کے ماحولیاتی تحفظ اور دیہی علاقے کی ترقی کے بارے میں جاننے کے لئے شانگ رائو شہر کی وو یوان کائونٹی کے شی من گائوں کا بھی دورہ کیا۔