بیجنگ (ویب ڈیسک) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پرچائنا میڈیا گروپ اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کروائے گئے ایک عالمی سروے کے مطابق 18سے44 سال کی عمر کے لوگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بنیادی تصور سے کافی اچھی طرح واقف ہیں اور انہوں نے گزشتہ دہائی میں حاصل کی گئی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا ہے۔
سروے میں 84.6 فیصد نے چین کی جانب سے پیش کردہ پرامن تعاون، کشادگی ، شمولیت، باہمی سیکھ اور باہمی فائدے کی ’سلک روڈ اسپرٹ‘ سے اتفاق کیا۔ سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جواب دہندگان جتنے کم عمر ہوں گے ، "سلک روڈ اسپرٹ ” کے ساتھ اتفاق کی سطح اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ 18سے 24 سال کی عمر کے جواب دہندگان میں سے 88.8 فیصد نے "سلک روڈ اسپرٹ” سے اتفاق کیا۔
تاحال150سے زائد ممالک اور 30سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں "بیلٹ اینڈ روڈ فیملی ” میں شامل ہو چکی ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مقبولیت کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں 86.8 فیصد کی رائے ہے کہ اس کی بنیادی وجہ” مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے اصولوں پر عمل کرنا” ہے، جبکہ83.1فیصد کے مطابق”کھلے پن، شفافیت اور شمولیت” کا تصور کافی پرکشش ہے۔
سروے میں 86.4فیصد کی رائے میں”بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے اور اس کے ترقیاتی نتائج قابل ستائش ہیں۔