بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کا پہلا باضابطہ اجلاس

سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی ) چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی پیٹرن چیف صدر چیئر مین سیکرٹری جنرل سمیت تمام نو منتخب عہدیداران کو نوٹیفکیشن پر مبارکباد،چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے تمام عہدیداران کو ایس او پیز پر بریفنگ اور سختی سے عمل کرنے کی ہدایت، چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انہوں نے قائد میاں نواز شریف صدر انٹر نیشنل افیئرز و اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحاق ڈار اور سیکرٹری جنرل چوہدری نورالحسن تنویر کیساتھ باہمی مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن سویڈن کیلئے بہترین عہدیداران کا انتخاب کیا جس میں تمام سینئر اور نئے آنے والے ممبران کو ذمہ داری سونپی گئی۔

مسلم لیگ ن سویڈن کے نو منتخب عہدیداران کی چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز و اوورسیز پاکستا ہیز کو ان کی کاوشوں پر بھرپورخراج تحسین اعتماد اور ذمہ داری ملنے پر قائد میاں نواز شریف صدر انٹرنیشنل افیئرز سینیٹر اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل چوہدری نورالحسن تنویر کا شکریہ اور مل جل کر سویڈن میں پارٹی اور قائد کے وژن کے مطابق آگے بڑھنے کا اعادہ بیرسٹر امجد ملک کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کے ہونے والے باضابطہ پہلے اجلاس میں پیٹرن چیف اسد ایاز،صدر سعید شیخ، چیئرمین جنید نواز چوہدری ، وائس چیئرمین ضیا بھٹی ،پیٹرن غلام بھلی ،سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ ،سینئر نائب صدر مسعود منہاس،سینئر نائب صدر شکیل چوہدری ،نائب صدر حسن چوہدری ،نائب صدر زوالفقار علی چوہدری ،نائب صدر خافظ سجاد ،جوائینٹ سیکرٹری عرفان چوہدری ، انفارمیشن سیکرٹری سید حیدر شاہ ،ہیڈ آف ٹریڈ افیئرز میاں زین ،ہیڈ آف مذہبی امور مدثر نعیم ،ہیڈ آف اقلیتی امور ایمانویل راتق و دیگر شریک ہوئے ۔

تمام نو منتخب عہدیداران نے بات کرتے ہوئے اپنا تعارف پیش کیا اور پارٹی کیلئے اپنی وابستگی اور خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، 21 اکتوبر کو تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی اس وژن میٹنگ کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی و خوشحالی قائد میاں نواز شریف کی صحت اور کامیابی کیلئے دعا کروائی گئی ۔

pmln Sweden Chapter
Comments (0)
Add Comment