شراکت دار ممالک کے نوے فیصد سے زائد جواب دہندگان کی’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کے مثبت نتائج کی تعریف، سروے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کیے گئے عالمی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کرنے والے ممالک کے 93.8 فیصد جواب دہندگان نے "بیلٹ اینڈ روڈ” کے گزشتہ دس سالوں میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کو سراہا۔

سروے میں شراکت دار ممالک کے 92.2 فیصد جواب دہندگان کے مطابق اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر ایک اہم شرط ہے۔ 86.9فیصد کی رائے میں ان کے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو "بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر سے فائدہ ہوا ہے اور84.9فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر نے ان کے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔

اس کے علاوہ 85فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ بی آر آئی نے ان کے یہاں عوام کی زندگیوں کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا ہے۔ 85فیصد جواب دہندگان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے لوگوں کو بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے اور باہمی سیکھ کے زیادہ مواقع ملے ہیں جبکہ 83.5فیصد، 74.8 فیصد اور 73.8فیصد جواب دہندگان روزگار کے فروغ، لوگوں کی آمدنی میں اضافے اور غربت میں کمی لانے میں بی آر آئی کے مثبت کردار سے متفق ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment