بیجنگ (ویب ڈیسک) بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ” بیلٹ اینڈ روڈ” کے تحت فلم اور ٹیلی ویژن میں بین الاقوامی تعاون کےنتائج کا اجرا کیا گیا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب وزیر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور چائنا میڈیا گروپ کے نائب صدر ہو جن جون نے تقریب سے خطاب کیا۔
چین کی وزارت ثقافت وسیاحت، چین میں نکاراگوا، تھائی لینڈ، ایران اور تنزانیہ سمیت دیگر ممالک کے سفارت کاروں اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے شراکت دار ممالک کے میڈیا اداروں کے ذمہ داران نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں باضابطہ طور پر سلک روڈ کی مشترکہ کمیونٹی کے ارکان کے تعاون سے بنی دستاویزی فلم "چائنا تھرو دی لینسس ” کا عالمی پریمیئر کیا گیا۔ فلم میں14غیر ملکی فوٹوگرافرز کے منفرد نقطہ نظرکے ذریعے چین کی ترقی اور تبدیلیوں کی کہانی پیش کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس میں پہلی ” بیلٹ اینڈ روڈ” تھیم پر نیو میڈیا ایونٹ اور "یوتھ ویژوئل میڈیا فیسٹیول” کے بہترین پروگرامز کی اسکریننگ کا بھی آغاز کیا گیا جس میں چین،امریکہ اور اٹلی سمیت 7 ممالک سے 300 سے زائد فن پارے موصول ہوئے ہیں۔