متحدہ عرب امارات اور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینگے

نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اور عزت مآب عمر سلطان العلامہ کے درمیان ملاقات

پاکستانی یونیورسٹیوں کے ذریعے ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس تیار کیے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

عزت مآب عمرسلطان العلامہ نے GITEX گلوبل 2023 میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو سراہا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف اورمتحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل اکانومی اور ریموٹ ورک ایپلی کیشنز، وزیراعظم کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل، یو اے ای عزت مآب عمر سلطان العلامہ کے درمیان GITEX کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں پاکستان 27 سے زائد کمپنیوں اور 45 سے زائد اسٹارٹ اپس کے ساتھ Tech Destination Pakistan برانڈ کے تحت شرکت کر رہا ہے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے عزت مآب عمر سلطان العلامہ نے پاکستان کی ٹیک پوٹینشل کے بارے میں بتایا جس میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ذریعے ہزاروں آئی ٹی گریجویٹس تیار کیے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپ کلچر بھی بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے GITEX کی بھی تعریف کی جو نمائش کنندگان کو صنعت کے اہم کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت اور نیٹ ورک کرنے، کاروباری مواقع تلاش کرنے اور دنیا بھر میں ہونے والی اہم پیش رفتوں کو جاننے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

عزت مآب عمر سلطان العلامہ نے GITEX گلوبل 2023 میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی شرکت کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے حکومتی کارکردگی میں بہترین کارکردگی کے حصول کےلئے گورنمنٹ ایکسی لینس پروگرام (GEEP) کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔

Pakistan Information Technologyپاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی
Comments (0)
Add Comment