بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شریک قازقستان کے صدر قاسم جمرات توکائیف نے ملاقات کی۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ ایک پائیدار، مستحکم اور متحرک چین قازقستان تعلقات دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہیں۔
چینی صدر نے مزید کہا کہ دس سال پہلے انہوں نے قازقستان میں پہلی مرتبہ سلک روڈ اکنامک بیلٹ منصوبے کا انیشی ایٹو پیش کیا تھا۔
فریقین کو باہمی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینا چاہئے تاکہ مزید نتائج حاصل کیے جاسکیں اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچیں۔