چینی صدر کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستانی حکومت کی جانب سے فعال حمایت کی تعریف

سی پیک کی تعمیر نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، شی جن پنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی جو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون فورم میں شرکت کے لیے چین آئے ہوئے ہیں ۔

جمعرات کے روز شی جن پنگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام حکومتوں کی جانب سے "بیلٹ اینڈ روڈ” کے تعاون کی فعال حمایت اور اس میں شمولیت کو بے حد سراہتے ہیں ۔ اس سال چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

گزشتہ 10 سالوں کے دوران، سی پیک کی تعمیر نے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے، اور یہ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کا ایک اہم تاریخی منصوبہ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنر اور فولاد جیسے مضبوط دوست ہیں۔

جب دنیا میں شدید نوعیت کی تبدیلیاں بڑھ رہی ہیں اور دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، ایسے میں چین، چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کے عظیم مقصد کو جامع طور پر فروغ دے رہا ہے اور پاکستان، قومی سلامتی، استحکام اور معاشی خود انحصاری کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے۔

چین، پاکستان کے ساتھ روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مفید باہمی تعاون کو گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیر، نئے عہد میں چین -پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز کرنے نیز عالمی و علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات
Comments (0)
Add Comment