پاکستان مسلم لیگ ن عجمان کی طرف سے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ

استقبالیہ کا اہتمام پی ایم ایل این عجمان کے چیئرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدرچوہدری شہبازغفاراور جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان نے کیا تھا

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے مرکزی قائدین اورلیگی کارکنوں کی بھر پورشرکت

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں متحد اور ایک پیج پر ہے، مرکزی قائدین

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن عجمان کی طرف سے نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، جس کا اہتمام پی ایم ایل این عجمان کے چیئرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدرچوہدری شہبازغفاراور جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان نے کیا تھا۔

استقبالیہ تقریب میں پی ایم ایل این عجمان کے چوہدری عارف عامر منہاس، چوہدری شہباز غفار، غلام صدیق اعوان، سنیر نائب صدر ریحان جاوید گل، انفارمیشن سیکرٹری میاں عماد الدین، نائب صدر رشید اکبر، محمد اکرم، شاہ نواز، جاوید عباسی، بیرسٹر نوبہارعلی، ممبران حافظ اکرام، جاوید اقبال، منیر کریم، امتیازعلی اور روحیل قدوس شامل تھے۔

جبکہ دیگر مہمانوں میں پی ایم ایل این، متحدہ عرب امارات کے چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل، صدر محمد غوث قادری، جنرل سیکرٹری راجہ ابو بکر آفندی، خواجہ عبدالوحید پا ل، عامر سہیل گھمن، ملک شہزاد یونس، غلام عباس بھٹی، محمد جاوید، چودھری خالد بشیر، فیصل الطاف، بشیر محمود، ملک رشید اعوان، چودھری راشد فاروق، چودھری عبدالغفار، صغیر احمد چودھری، میاں غلام محی الدین، معظم خان، خرم رشید اور دیگر بہت سے پارٹی ورکرز موجود تھے۔

اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن عجمان کے نو منتخب یونٹ نے اپنے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے سے بڑھ کے آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اورپاکستان مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کریں گے۔

اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانئے کو آگے بڑھاتے ہوئے ن لیگ کی ممبرشپ اور ووٹ بینک میں اضافہ کریں گے، دیگر قائدین مسلم لیگ ن نے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این عجمان کی نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور مزید کام کرنے کے عزم کو سراہا۔

قائدین نے کہا کہ آنے والا وقت پھر مسلم لیگ ن کا ہے، ہمارے قائد محمد نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے،ملک میں ترقی کا سنہری دور پھر آئے گا اور پاکستانی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا، لیگی قائدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات میں متحد اور ایک پیج پر ہے، ہم اپنے قائد محمد نواز شریف کے سنگ سنگ ہیں اور ن لیگ کی قومی و ملکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

تقریب کے آخر میں پی ایم ایل این عجمان کے چیئرمین چوہدری عارف عامر منہاس، صدرچوہدری شہبازغفاراور جنرل سیکرٹری غلام صدیق اعوان نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن عجماننو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ
Comments (0)
Add Comment