بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ویتنام کے صدر وو وان تھونگ نے ملاقات کی۔
جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور ویتنام دونوں اپنی جدیدکاری کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور پیچیدہ داخلی ترقیاتی امور کے پیش نظر چین اور ویتنام کو دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے مطابق روایتی دوستی برقرار رکھتے ہوئے اور مشترکہ مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئےہاتھ سے ہاتھ ملا کر سوشلسٹ راستے پر اسٹریٹجک اہمیت کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا چاہیے۔