تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم نے458 نتائج حاصل کئے، چین

بیجنگ (ویب ڈیسک) تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ سمت فورم برائے بین الاقوامی تعاون مکمل طور پر کامیاب رہا۔ ہفتہ کے روز چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی معیشت کے ڈائریکٹر جنرل لی کھہ سین نے کہا کہ فورم کے دوران مجموعی طور پر 458نتائج حاصل کئے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کی حمایت کے لیے آٹھ بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو تمام ممالک کی ترقی و خوشحالی اور دنیا کے تمام ممالک کی جدید کاری کے لیے چین کے پختہ عزم اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

لی کھہ سین نے کہا کہ 23غیرملکی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت 150سے زائد ممالک اور 40سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔

تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ یہ فورم "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

Belt and Road Forum has 458 results
Comments (0)
Add Comment