پاکستان کے لوگ نواز شریف کو ایک مسیحا کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے مسائل کو سمجھتا ہے اور انہیں حل کریگا

نواز شریف کے وزیرا عظم بننے سے ملک میں ترقی اور خوش حالی کا دور واپس آئے گا، مہنگائی کم ہو گی اور پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا

دنیا بھر سے آئے لیگی مہمانوں کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے گرینڈ ڈنر کا اہتمام

جاپان، اسپین، ہالینڈ، امریکا، برطانیہ، کوریا، آسٹریلیا، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کویت، یورپ، عمان، کینیڈا اور دیگر ممالک سے آئے لیگی لیڈران نے نواز شریف کے ساتھ طیارے میں سفر کیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) اکیس اکتوبر 2023 کو محمد نواز شریف کے پاکستان جانے سے قبل ہی دنیا بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور لیڈران دبئی میں اکٹھے ہونا شروع ہو گئے تھے تا کہ وہ اپنے محبوب لیڈرمحمد نواز شریف کے ساتھ اسی طیارے میں پاکستان تک سفر کر سکیں۔

جاپان سے قیصر محمود شیخ، ملک نور محمد اعوان، اسپین سے افضل وڑائچ، ہالینڈ سے شمشاد تنولی جبکہ امریکا، برطانیہ، کوریا، آسٹریلیا، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کویت، یورپ، عمان، کینیڈا اور دیگر ممالک سے پی ایم ایل این کے صدور اورسینئر عہدیداردبئی تشریف لائے اور 21اکتوبر2023 کو اپنے قائد محمد نواز شریف کے ساتھ اسی طیارے میں سفر کیا۔

اس سفر میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات سے بھی 30 سے زائد لیگی عھدیدار اور کارکن شامل تھے، پاکستان سفر سے ایک رات قبل پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے دوسرے ممالک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی ایم ایل این، یو اے ای کے عہدیداروں اورکارکنوں نے بھی شرکت کی۔

گرینڈ ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ، انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک، پی ایم ایل این، یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری، چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل. جنرل سیکرٹری راجہ ابو بکر آفندی، جنرل سیکرٹری وومن ونگ ڈاکٹر فوزیہ کاشف، خواجہ عبدالوحید پا ل، شیخ شعور قدوس، شہباز غفار، چودھری عبدالغفار، رمضان شان، غلام عباس بھٹی، طاہر بھنڈر، عرفان اقبال طور، شہزاد بٹ، غلام محی الدین، عتیق احمد، عامر سہیل گھمن، جان قادر، چودھری عبدا لرزاق، حاجی محمد نواز، عارف عامر منہاس، ملک رشید اعوان، راشد فاروق، ملک شہزاد یونس، فیصل الطاف، راجہ خالد محمود، رانا محمد یوسف، اختر خان گوپانگ، چودھری خالد بشیر اور دیگر بہت سے لوگ بھی شریک تھے۔

بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے مقررین نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے پاکستان کے پاس محمد نواز شریف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، اگرمحمد نواز شریف کے سابقہ ادوار حکومت کا جائزہ لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ جس قدر ترقی نواز شریف کے ادوار حکومت میں ہوئی اس قدر ترقی کسی اور کے دور حکومت میں نہیں ہوئی، پہلے کی طرح آج بھی نواز شریف عوام کی امید ہیں۔

مقررین نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیرا عظم ہونگے، ملک میں ترقی اور خوش حالی کا دور واپس آے گا، مہنگائی کم ہو گی، پاکستان کی معیشت کو استحکام ملے گا اور عوام الناس کو ریلیف ملے گا۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان کے لوگ نواز شریف کو ایک مسیحا کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو ان کے مسائل کو سمجھتا ہے اور انہیں حل کرے گا، اس موقع پر اندرون اور بیرون ملک ہموطنوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ن لیگ کے ووٹ بینک میں اضافہ کریں تا کہ مسلم لیگ ن ووٹوں کے بھاری مینڈیٹ سے جیت سکے۔

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب اماراتگرینڈ ڈنر کا اہتماملیگی مہمانوں کا اعزاز
Comments (0)
Add Comment