اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکرارشد شریف شہید کی پہلی برسی دبئی میں منائی گئی

برسی کا اہتمام اے آر وائی نیوز نے اپنے دبئی آفس میں کیا

مرحوم ارشد شریف کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی

برسی تقریب میں صحافیوں، اے آر وائی اسٹاف اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت

دبئی (طاہرمنیر طاہر) اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکر ارشد شریف شہید کی پہلی برسی دبئی اے آر وائی کے آفس میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

مرحوم ارشد شریف کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی گئی، خصوصی دعا شیخ مفتی توقیر نے کروائی، انہوں نے ارشد شریف شہید کی شہادت پر خصوصی خطاب کیا اور دعائے مغفرت کروائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے(آمین) ۔

اس موقع پر طاہر منیر طاہر، ذمرد خان بونیری، اشفاق احمد ARY ، حافظ زاہد علی، کاشان تمثیل ہاشمی، خالد محمود گوندل، زرین تاج، عارف شاہد، آصف خان، سبط عارف، احمد سارنگ، سید مدثرخوشنود، رضوان، عنصر اکرم، رضیہ ڈیسائی اور توقیر احمد اقبال کے علاوہ اے آر وائی کے سٹاف اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

اس موقع اظہار خیال کرتے ہوئے متذکرہ صحافیوں نے کہا کہ تا حال ارشد شریف کا کیس الجھا ہوا ہے اور کھل کر سامنے نہیں آیا جس سے ابہام پیدا ہو رہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ارشد شریف کے قاتل بے نقاب کئے جائیں اور متاثرہ فیملی کو انصاف مہیا کیا جائے۔

اے آر وائی نیوزپہلی برسیسینئر اینکرارشد شریف شہید
Comments (0)
Add Comment