چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن حسن محی الدین قادری کی کویت کے معروف اسلامی سکالر اور مفکر ڈاکٹر محمد العوضی سے ملاقات

کویت (محمدعرفان شفیق) ڈاکٹر محمد العوضی کویت کے ایک معروف نامور اسلامی سکالر اور مفکر ہیں جو کویت اور خطہ عرب میں ایک خاص مقبولیت کا درجہ رکھتے ہیں۔ (اس کا اندازہ ان کی ٹویٹر کے اکاؤنٹ میں 4 ملین سے زیادہ کے فالوور سے لگایا جا سکتا ہے)۔

کویت کے معروف الرای ٹی وی اور اقرا ٹی وی میں عرصہ 25 سال سے ایک معروف ٹی پروگرام (بینی وبینک) کے میزبان بھی ہیں۔ وہ اپنے اسلوب بیان سے مختلف اسلامی عناوین پر پروگرام اور خطابات فرمانے والے جید علماء میں سے ایک ہیں،فلسفہ تصوف پہ انہوں نے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

سیکولرزم اور اسلام اور خواتین کے مسائل پر پی ایچ ڈی کر رکھی ہے،عرب میڈیا لیگ کے بانی ممبران میں سے ایک ہیں،ڈاکٹر محمد العوضی نے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن سے مل کر بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور ان کی کاوشوں کو ایک نایاب جدوجہد کا درجہ دیا ۔

اس دوران صاحبزادہ حسن محی الدین نے اپنی کتاب دستور مدینہ کے مندرجات اور اس کے اختصاصات سے بھی آگاہ کیا اور شیخ الاسلام کے حوالے سے بھی انہیں تفصیلات دی۔

ڈاکٹر محمد العوضی نے اپنی گفتگو میں شکوہ کیا کہ منتظمین نے ان سے پہلے رابطہ کیوں نہیں کیا اور چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کی آمد کے بابت اطلاع نہیں کی تاکہ وہ ان کا اپنے پروگرام میں انٹرویو بھی کرتے اور کویت کے وزارت اوقاف کے وزٹ کا شرف حاصل کرتے۔

Islamic scholar and thinker Dr. Muhammad Al-Awadiاسلامی سکالر اور مفکر ڈاکٹر محمد العوضیچیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن حسن محی الدین قادری
Comments (0)
Add Comment