کتاب کی تقریب رونمائی کے ساتھ محفلِ مشاعرہ بھی منعقد ہوئی، معروف شعرا کی شرکت
شرکائے تقریب نے کتاب "ردعمل” پر سیر حاصل تبصرہ کیا
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعرارشد شاہین اور افتخار شاہد تھے
دبئی (طاہر منیر طاہر) معروف ادبی بیٹھک کیمپس کالج ڈسکہ کے زیرِ اہتمام ڈسکہ میں معروف شاعر ” اکمل حنيف ” کی کتاب ” ردعمل ” کی شاندار تقریب رونمائی اورمحفلِ مشاعرہ منعقد ہوئی، جس کی صدارت معروف شاعر ارشد نعیم صاحب نے کی۔ نظامت کے فرائض پروفيسر عثمان فیاض نے ادا کئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف شاعر ارشد شاہین اور افتخار شاہد تھے،مشاعرہ میں مہمان شعراء حافظ صادق فدا، سیدہ تسنیم بخاری، عمرشاہد تگہ، علی عرفان، مرزا سیف اللہ ساجد، طارق فیاضی سمیت مقامی شعرا میاں جہانزیب، عامر رفیق عامر، حنإ ہنجرا حانی۔
یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی، پہلے حصہ میں کتاب ” ردعمل ” پرصدر ارشد نعیم نے نہایت عمدہ الفاظ میں ” ردعمل ” کا جائزہ پیش کیا اور مصنف کی تخليق کو سراہا ۔ ارشد شاہین نے مصنف کو اپنے الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ عمر شاہد تگہ نے بھی "ردعمل ” پر مختصر مگر جامع تبصرہ کیا،پروفیسر نعمان گلزار نے بھی کتاب پرخوبصورت تبصرہ کیا۔
دوسرے حصے میں تمام شعرا کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا ،حاضرین سے خوب داد و تحسین وصول کی۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفيسر حسن بلال نے ” اکمل حنيف ” کو شیلڈ اور مبارکباد پیش کی ۔
حناء ہنجرا حانی نے پروفيسر عبدالرئوف کے ہمراہ ” اکمل حنيف ” کو تحفہ پیش کیا۔ کالج کے ایم ڈی پروفيسر علی شان اور تمام حاضرین نے ” ردعمل ” پر بہت بہت مبارکباد پیش کی۔