بیجنگ(ویب ڈیسک)25اکتوبر کی سہ پہر چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں چین کے سرکاری دورے پر موجود کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو سے ملاقات کی ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ 43 سال قبل چین اور کولمبیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بین الاقوامی صورتحال میں تبدیلیوں کے امتحانات پر پورا اترے ہیں اور ان تعلقات نے ہمیشہ ترقی کی اچھی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات، مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون، اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے اور جیت جیت تعاون اور مشترکہ ترقی کے لئے اچھے دوست اور شراکت دار بن گئے ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ انہیں صدر گستاوو پیٹرو کے ساتھ چین کولمبیا تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے اعلان پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چین کولمبیا تعلقات کی ترقی کے لئے بلو پرنٹ مرتب کرنے اور دونوں ممالک کےعوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے چین-کولمبیا اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے صدر گستاوو پیٹرو کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں .