چائنا میڈیا گروپ اور فرانس پریس کےمابین تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز

بیجنگ(ویب ڈیسک)25اکتوبر کو سی پی سی سینٹرل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور فرانس پریس کے صدر فیبریس ویری نے پیرس میں تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریق پیرس اولمپکس کو نئے میڈیا اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو مضبوط بنانے اور تعاون کے شعبوں کو ہمہ جہت وسعت دینے کے ایک موقع کے طور پر لیں گے۔

شین ہائی شونگ نے کہا کہ رواں سال اپریل میں صدر شی جن پھنگ اور صدر میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سی ایم جی نے فرانسیسی معاشرے کے تمام شعبوں کے ساتھ وسیع تعاون کیا ہے۔

ان میں پیرس اولمپک کھیلوں سے متعلق اے ایف پی کے ساتھ گہرا تعاون ہماری ترجیحات میں سے ایک ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ دونوں فریق باہمی تعاون کو مضبوط بناتے رہیں گے اور بین الاقوامی رائے عامہ کے میدان میں انصاف کی مشترکہ آواز بلند کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment