الرازق ٹرسٹ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ایئر سیال، فضل جیلانی نے عہدیداران سے حلف لیا
"الرازق فاؤنڈیشن” کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت اور خدمت خلق کے لئے کام کیا جائے گا
دبئی (طاہرمنیرطاہر) سیالکوٹ کی معروف، سماجی اور انسان دوست شخصیت آمنہ احمد جنہوں نے حال ہی میں سیالکوٹ میں "الرازق فاؤنڈیشن” کا آغاز کیا دکھی انسانیت کے درد کو سمجھتے ہوئے نہ کہ انسانیت احساس کرتے ہوئے اس فاؤنڈیشن نے کافی ایسے کام شروع کیے چاہے کسی کا میڈیکل کا مسئلہ ہو، کسی کی تعلیم کا مسئلہ ہویا کسی کو راشن کا مسئلہ ہو فاؤنڈیشن کی تمام پوری ٹیم نے یہ عہد کیا ہم الرازق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں ایک مثالی کام کریں گے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیالکوٹ کے ایک ابھرتے ادراے الرازق ٹرسٹ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ایئر سیال، فضل جیلانی نے عہدیداران سے حلف لیا اور الرازق کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور تعاون کا اظہار کیا۔
تقریب کے گیسٹ آف آنرز میں سیالکوٹ چیمبر کے وائس پریزیڈنٹ، شیخ عامر مجید سمیت ایگزیکٹو ممبرز اور خواتین چیمبر نے شرکت کی، فاؤنڈر الرازق فاؤنڈیشن، آمنہ احمد اور کو فاؤنڈر، خواجہ عبدالمعید نے ادارے کے قیام تک کے سفر پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں ہونے والے منصوبوں سے حاضرین کو متعارف کروایا۔
پریذیڈنٹ الرازق فاؤنڈیشن، عثمان گھمن نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اہلِ سیالکوٹ کے لیے اظہارِ تشکر کیا۔ مزید بورڈ آف ڈائریکٹرز میں احمد حسین، سلمان حسن، ابوبکر امجد، نعمان علی، تاثیر عباس جعفری، ڈاکٹر علی حمزہ ہمراہ ایگزیکٹو ممبرز اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔
شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے لوگ اس پروقار تقریب کا حصہ بنے، حاضرین سے خوب داد وصول کرنے اور تعاون کی یقین دہانی کے بعد تقریب کا اختتام اور الرازق فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں احمد حسین، سلمان حسن، ابوبکرامجد، نعمان علی، تاثیر عباس جعفری، ڈاکٹر علی حمزہ ہمراہ ایگزیکٹو ممبرز اور رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔