90سے زائد ممالک،علاقوں اورعالمی تنظیموں کے نمائندوں کی اجلاس میں شرکت
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں10 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔پیر کے روز چینی نشریاتی ادارے کے مطابق افتتاحی تقریب کے بعد پہلا کل رکنی اجلاس ہوا۔90 سے زائد ممالک،علاقوں اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں شریک وزرائے دفاع اور فوجی کمانڈر کی سطح کے نمائندوں کی تعدادتقریباً 50 تک پہنچی۔ اجلاس میں شریک نمائندوں کی تعداد اور سطح کا ایک نیا ریکاڈ قائم ہوا۔موجودہ فورم گلوبل سکیورٹی انیشیٹو پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔
فورم کے دوران چار کل رکنی اجلاس ، آٹھ ٹیم اجلاس ، خصوصی سیمینار اور خصوصی دوروں کا انعقاد کیا جائے گا۔بیجنگ شیانگ شان فورم اب عالمی اثرات کا حامل بین الاقوامی ڈائیلاگ پیلٹ فارم بن گیا ہے۔