چین، پاکستان سمیت 59 ممالک کی امپورٹ ایکسپو میں میں شرکت کی تصدیق

11ممالک پہلی بارنمائش میں حصہ لیں گے، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔پیر کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق تاحال 3400سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000پیشہ ور وزیٹرز نے اندراج کروایا ہے۔

پا کستان سمیت59ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔ ان میں سے 11ممالک پہلی بار نمائش میں حصہ لیں گے اور 34ممالک پہلی بار آف لائن نمائش میں شرکت کریں گے ۔ نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289تک پہنچ چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔

سی آئی آئی ای کے "دوستوں کے حلقے” کی مسلسل توسیع دنیا کے لئے اس کی کشش کو ظاہر کرتی ہے ، اور سی آئی آئی ای واقعی ایک بین الاقوامی پبلک پروڈکٹ بن چکی ہے ۔ گزشتہ پانچوں ایڈیشنز کے نتائج ناقابل فراموش ہیں ، اور اس سال کی ایکسپو واقعی توقعات سے بھر پور ہو گی۔

china import Expo
Comments (0)
Add Comment