لاہور سے لندن،استنبول،دبئی،شارجہ اور دوحہ کیلئے فضائی کرایوں میں3 گنا تک اضافہ

لاہور(تارکین وطن نیوز) لاہور سے لندن، استنبول، دبئی، شارجہ اور دوحہ کیلئے فضائی کرایوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا گیا، پی آئی اے، ائیربلیو، سیرین ائیر کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے سعودی عرب کا یکطرفہ کرایہ 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ، لندن کا کرایہ ساڑھے3 لاکھ تک، جبکہ پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کا کرایہ 50 ہزار سے 96 ہزار روپے کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے لندن، استنبول، دبئی، شارجہ اور دوحہ کیلئے فضائی کرایوں دو سے تین گنا اضافہ کر دیا گیا۔ فضائی کرایوں میں اضافہ پی آئی اے، ائیربلیو، سیرین ائیر نے کیا ہے، پی آئی اے، ائیربلیو، سیرین ائیر کی لاہور سے متحدہ عرب امارات کیلئے15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور سے دبئی کا یکطرفہ کرایہ 45 ہزار سے ایک لاکھ 15 ہزار، لاہور سے سعودی عرب کا کرایہ 60 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور سے لندن کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ تک ہوا، اب تین لاکھ سے ساڑھے تین لاکھ تک ہوگیا ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کا کرایہ 50 ہزار سے 96 ہزار روپے کردیا گیا۔

دوسری جانب این سی اوسی نے 10نومبر سے غیرملکی پروازوں کو مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان آنے والی پروازوں کی 10 نومبر سے مکمل بحالی نافذ العمل ہوگی۔ سی کیٹگری کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے ریپڈ ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ بی کیٹیگری کے مسافروں کا ٹیسٹ علامات کے بنیاد پر ہوگا، اسی طرح پاکستان میں آنے والی غیرملکی پروازوں کو مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیرملکی پروازوں کی مکمل بحالی 10 نومبر سے نافذ العمل ہو گی۔ آرمینیا، بلغاریا، کوسٹا ریکا، عراق، میکسیکو کیٹیگری سی میں شامل ، روس، ایران، جرمنی، ایتھوپیا، فلپائن، افغانستان کیلئے سفری پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ 5 نومبر سے پاکستان آنے والوں کے لئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اسی طرح 6سال اور زائد عمر والوں کو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment