دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے پاکستان جانے سے قبل 20 اکتوبر2023 کو دبئی کے ایک پوش ہوٹل میں پی ایم ایل این، یو اے ای کے نو منتخب ارکان، وومن ونگ کی نئی عہدیداران اور سوشل میڈیا ٹیم کونوٹیفکیشن دینے کی تقریب کا اہتمام کیا ۔
تقریب میں سو سے زائد پی ایم ایل این یو اے ای کے آفیشلزاور دنیا کے دیگر ممالک سے آئے لیگی مہمانوں نے شرکت کی،نوٹیفکیشن دینے کی تقریب کی صدارت پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کی اور تمام نئے پرانے عھدیداروں کونوٹیفکیشن دئیے۔
اس موقع پر تقریب کا بہترین انتظام کرنے پرپاکستان مسلم لیگ ن، متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر اور سوشل میڈیا ٹیم کی ہیڈ فرزانہ کوثرکومبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔