پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر ملک شہزاد یونس کا اعزاز

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف 21 اکتوبر2023 کو پاکستان جانے سے قبل دو دن کے لئے دبئی ٹھہرے اور متعدد وفود سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان جانے والی فلائٹ جسے "امید پاکستان” کا نام دیا گیا تھا اس میں محمد نواز شریف کے ساتھ تقریباً 190 سے زائد دنیا بھر سے آئے لیگی کارکنوں نے لاہور تک سفر کیا۔

بوجہ پبلک رش محمد نواز شریف سے ہر کسی کی ملاقات نہ ہو سکی لیکن پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر ملک شہزاد یونس کا اعزازہے کہ وہ محمد نواز شریف کے ساتھ ایک سیلفی بنانے میں کامیاب ہو گئے جس پر انہیں فخر ہے کہ سیکڑوں لیگی کارکنوں میں وہ واحد لیگی کارکن ہیں کہ جنہیں اپنے محبوب قائد کے ساتھ سیلفی بنانے کا اعزاز ملا۔

پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب اماراتملک شہزاد یونس
Comments (0)
Add Comment