انجمن تاجراں رجسٹرڈ ڈھلے والی ہیڈمرالہ کےزیراہتمام محفل نعت کا اہتمام

محفل نعت میں پاکستان کے مشہور معروف ثنا خوانوں اور نعت گو حضرات کی شرکت

محفل نعت میں علاقہ بھر کے ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت

علاقہ کے مرحومین کے لئے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) انجمن تاجراں رجسٹرڈ ڈھلے والی ہیڈمرالہ کےزیر اہتمام اور زیر قیادت صدر محمد یوسف ودھن اور زیر صدارت حضرت پیرسید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین بھکھی شریف اور حضرت پیر سید محمد ذیشان حیدر شاہ صاحب سجادہ نشین کری شریف محفل نعت منعقد ہوئی جبکہ خصوصی کاوش صدر محمد یوسف ودھن، سینئرنائب صدر حاجی اختر شہزاد بٹ، ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی، علی حیدر قادری، چوہدری ایمن یوسف اورمحمد افضل قادری کی تھی۔

محفل نعت میں ملک پاکستان کے مشہور معروف ثنا خوان صابر سردار، حافظ نور سلطان صدیقی، شہزاد حنیف مدنی، محمد فاروق مہروی، علی رضا حیدری اور دیگر نے آ قا دوجہاں حضرت محمد مصطفے صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں نزرانہ عقیدت پیش کرکے ہزاروں حاضرین محفل سے خوب داد حاصل کی۔

زینت القراء قاری حسن علی نے تلاوت قرآن پاک کرکے حاضرین محفل کے دلوں کو منور کیا، جبکہ نقابت کے فرائض عالمی شہرت یافتہ شہنشاہ نقابت کامران فاروق قمر اور ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے انجام دےکر حاضرین محفل کے قلوب کو خوب گرمائے رکھا۔

اس موقع پر بزریعہ قرعہ اندازی محفل میں شرکت کرنے والے خوش نصیب افراد میں عمرہ کے ٹکٹ اور قرآن پاک تقسیم کیے گئے۔ محفل میں مقامی علماء کرام علامہ محمد طلحہ بدر جلالی اور دیگر علمائے کرام کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ جبکہ ڈاکٹر محمد جاوید اقبال اعوان مرحوم کے چھوٹے بھائی عبدالعزیز اعوان ٹیلرماسٹر نے انتظامیہ کو بہترین واسکٹس بطور تحفہ پہنائیں۔

آخر میں آقا دوجہان حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں درود سلام کا نذرانہ پیش کرکے مرحومین چوہدری فیض طالب سیشن جج، سابق ایم پی اے رانا محمد اقبال ہرناہ، سابق ایم پی اے رانا طارق محمود شہید، سابق وائس چیئرمین حاجی فاروق احمد نائیک، حافظ عبدالشکورجلالی، چوہدری نور محمد، حاجی محمد یوسف، حاجی محمد جاوید کھوکھر، ڈاکٹر محمد جاوید اعوان، چوہدری مظہر سعید اور دیگر مرحومین کے لیے اللہ تعالیٰ سے بخشش کی خصوصی دعا کی گئی ۔ اس طرح اس پاک محفل کی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

انجمن تاجراں رجسٹرڈ ڈھلے والی ہیڈمرالہ
Comments (0)
Add Comment