تھرک بارو کونسل کے ڈپٹی مئیر کونسلر قیصر عباس گوندل کی سالگرہ کی تقریبات

تھرک (نمائندہ خصوصی)کونسلر قیصر عباس گوندل کی سالگرہ کے موقع پر مختلف کونسلرز، سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں اور دوستوں کی طرف سے مبارکبادوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں معروف کاروباری و سماجی شخصیت عمر شیخ اور راجہ اظہر کیانی نے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین برنٹ مسجد ڈاکٹر امجد ریاض کیانی، معروف گلوکار سہیل سلامت، کیگز فونڈیشن کی کوآرڈینیٹر فرناز ایبراہیمی، معروف قانون دان شیخ رضوان انجم، میاں طلحہ ایڈووکیٹ اور بیرسٹر افضل قریشی نے شرکت کی۔

اسی سلسلے میں ایک اور تقریب کا اہتمام شیخ رضوان انجم اور بیرسٹر افضل قریشی نے کیا جس میں سالیسٹر شفیق چوہدری اور بیرسٹر جہانزیب سرورسمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی تیار کیا گیا بھی کیک کاٹا گیا۔

اس موقع پر کونسلر قیصر عباس کا کہنا تھا کہ “ بڑھتی عمر میں دوستوں کی بے لوث محبت اور دعائیں باعث تقویت ہیں۔ میں تمام احباب کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بجھوائے۔”

کنزرویٹو کونسلر قیصر عباس گوندل برطانیہ کی جانی پہچانی سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ انہوں نے مختلف کمیونٹیز کے لیے متعدد کامیاب منصوبوں کو یقینی بنایا ہے۔ کونسلر قیصر عباس گوندل کو ان کی سیاسی و سماجی خدمات کے عوض درجنوں ایوارڈز مل چکے ہیں۔ وہ ایک کتاب کے مصنف اور بی بی سی سمیت مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات میں باقاعدگی سے نظر آتے ہیں۔

Cllr Qaisar AbbasTHURK BARROW COUNCILتھرک بارو کونسل
Comments (0)
Add Comment