سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ اور سیکرٹری جنرل کاشف عزیز بھٹہ نے پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر اور سینئر نائب صدر معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کی دن رات کی کاوشوں سے آج اوورسیز بھر کے 42ممالک میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چیپٹرز کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت قابل ستائش ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی کہ 42ممالک میں مقیم مسلم لیگ ن کے کارکنان کو ان کی پاکستان اور پارٹی کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف اور صدر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز اوورسیز پاکستانیز سینیٹر اسحاق ڈار کی مشاورت سے ایک نظم کے تحت ان کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے اور ان کی خد مات کو سراہا گیا ہو ۔
سعید شیخ اور کاشف عزیز بھٹہ نے کہا کہ بیرسٹر امجد ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں جس کی مثال وہ چیئرمین برائے او پی ایف دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے بلاتفریق پورے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا اور ان کے مسائل اجاگر کیے اور جہاں بیرسٹر امجد ملک بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان مسلم لیگ (ن )اوورسیز پاکستانیوں کی ورلڈ وائڈ تنظیم سازی کی وہاں انہوں نے پاکستان کے ہر فورم پر تارکین وطن کو درپیش مسائل کے بارے آواز اٹھائی۔
بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان کی تجارت کے فروغ اور امپورٹ ایکسپورٹ کو بڑھانے،اوورسیز پاکستانیوں کےلئے پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کے قیام، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے انٹرنیشنل کانفرنس اور مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ۔
دونوں رہنماؤں نے بیرسٹر امجد ملک کی سربراہی میں 42 ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے وفود کو موبلائیز کر کہ قائد میاں محمد نوازشریف کے وطن واپسی پر ان کے ساتھ سفر کرنے ان کا استقبال کرنے اور پاکستان میں ان کے جلسہ میں شرکت کرنے کے عمل کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور مسلم لیگ ن سویڈن کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کی جانب سے نیک خواہشات کیساتھ کامیابی پر ان کو مبارکباد پیش کی ۔