وعدہ کرتا ہوں کارکنان کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پی ٹی آئی فرانس کو متحد کرنے کی کوشش کروں گا،ملک عابد

پیرس(سلطان محمود ) پی ٹی آئی فرانس نظریاتی پینل کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت کی خوشی میں نئے ممبران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والیہ وسلم سے ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی فرانس کے صدر ملک عابد کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں جیت نظریاتی پینل کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور میں جو کام مکمل نہیں کرسکا اس پر اپنے کارکنان سے معذرت کرتا ہوں۔

کارکنان سے وعدہ کرتا ہوں انہیں ساتھ لیکر چلوں گا، ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد پارٹی منشور کا حصہ ہے۔ اپنی طرف سے پی ٹی آئی فرانس کو متحد کرنیکی کوشش کرونگا ۔

ملک عابد کا کہنا تھا کہ اس وقت پی آئی اے کا مسئلہ پورے یورپ کا مسئلہ ہے پی آئی اے بحالی کیلئے بھرپور کوشش کرونگا۔

Comments (0)
Add Comment