پاکستان سے سرکاری عہدیداروں اور تاجروں پر مشتمل بڑا وفد شریک ہو گا، رپورٹ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز، کیوبا کے وزیر اعظم مریرو، قازقستان کے وزیر اعظم سمیلوف، سربیا کے وزیر اعظم برنابک اور دیگر غیر ملکی رہنما نمائش کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ پا کستان مسلسل ایکسپو میں اہم شر کت کر تا آ یا ہے اور اس ایڈ یشن میں بھی پا کستان کے سر کاری عہد یدار اور تا جر بڑی تعداد میں شر یک ہو رہے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز 4 سے 7 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر آئرلینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ و دفاع مائیکل مارٹن 6 سے 9 نومبر تک چین کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔