اعلیٰ معیار کے کھلے پن پر مبنی پلیٹ فارم کے کردار کو مکمل بروئےکار لایا جائے، شی جن پنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ خصوصی اہمیت کے حامل اس سال میں ، چھٹی سی آئی آئی ای شیڈول کے مطابق 5 تاریخ کو شروع ہوئی۔
پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس بار، چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے سی آئی آئی ای کے مستقبل کی ترقی کے لئے جن توقعات کا اظہار کیا ہے وہ یہ ہیں: ” نئی ترقیاتی صورتحال تشکیل دینے کے لئے ونڈو فنکشن کے قیام کو تیز تر کیا جائے”، "اعلیٰ معیار کے کھلے پن پر مبنی پلیٹ فارم کے کردار کو مکمل بروے کار لایا جائے”، اور "دنیا کو بہتر بین الاقوامی پبلک گوز کی خدمات فراہم کی جائیں "۔ "نئ ترقیاتی صورتحال تشکیل دینے کے لئے ونڈو فنکشن کے قیام کو تیز تر کرنے” کا مطلب ہے کہ سی آئی آئی ای چین کی بڑی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہتر کوالٹی اور اقسام کی مصنوعات فراہم کرے گی اور بین الاقوامی صنعتی اداروں کی جدت طرازی اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گی۔
اس سال کی سی آئی آئی ای میں ، چین نے درآمدات کو فعال طور پر بڑھانے ، آزمائشی فری ٹریڈ زون اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جیسے زیادہ اعلیٰ معیار کے اوپن پلیٹ فارمز کی تعمیر سمیت متعدد اقدامات کی تجویز پیش کی ، جو ملٹی نیشنل انٹرپرائزز کے لیے بہتر ترقیاتی کا تجربات لائیں گے اور سی آئی آئی ای "اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر اپنا کردار مکمل طور پر ادا کرےگی۔ سی آئی آئی ای عالمی مفاد میں ہے۔
مستقبل میں ، سی آئی آئی ای "دنیا کو بہتر بین الاقوامی خدمات فراہم کرےگی ” ، جس کا مطلب ہے حقیقی کثیر الجہتی پر قائم رہنا ہے۔ موجودہ سی آئی آئی ای میں ، چین نے شنگھائی میں "سلک روڈ ای کامرس” تعاون پائلٹ زون کی تعمیر کا اعلان کیا ، جس سے بہت سے ممالک کے لوگوں میں مزید امید پیدا ہوگی۔ اگلے پانچ سالوں میں چین کی اشیاء کی تجارت اور خدمات کی تجارت کا درآمدی اور برآمدی حجم بالترتیب 32 ٹریلین اور 5 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ہر ایک آرڈر کے پیچھے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری ہے۔