عالمی برادری غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر توجہ دے، چین

غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال پیدا ہوئی ہے، وزارت خارجہ

چین فلسطین میں امن کی بحالی کے لیے اپنی کو ششیں جاری رکھے گا، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں فلسطین اسرائیل تنازع سے جنم لینے والی ابترانسانی صورتحال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے موجودہ دور میں11 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال پیدا ہوئی ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

عالمی برادری کو اس طرح کے سانحے کا تسلسل روکنا چاہیے۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ ہنگامی خصوصی اجلاس نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی، جس میں متعلقہ فریقوں سے قانون کے مطابق فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق تمام عام شہریوں ، شہری تنصیبات اور افرادی عملے اور تنصیبات کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا ، اور”دو ریاستی حل” کا اعادہ کیا گیا ۔ یہ بین الاقوامی برادری کی مضبوط آواز کی عکاسی کرتی ہے۔

وانگ وین بین نے کہا کہ سلامتی کونسل کے موجودہ چیئرمین ملک کی حیثیت سے چین فلسطین میں امن کی بحالی کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا اور تنازع میں ثالثی، تناؤ کو کم کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو دو ریاستی حل کی راہ پر واپس لانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

china statement on gaza
Comments (0)
Add Comment