شاعر نغمہ نگار نعیم حیدر کی کتاب "اے چراغِ عشق” کی تقریب رونمائی و محفل مشاعرہ

دبئی (طاہر منیر طاہر) بزم اجمل پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ سے تشریف لائے مترنم شاعر نغمہ نگار نعیم حیدر کی کتاب "اے چراغِ عشق” کی تقریب رونمائی و محفل مشاعرہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ آرٹس کونسل ادبی بیٹھک میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر سعید اقبال سعدی نے فرمائی مہمانان خصوصی میں انیس احمد لاہور، عدنان سرمد گوجرانوالہ، حکیم رانا سرفراز احمد بھٹی پرنسپل طبیہ کالج گوجرانوالہ اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل اسد احمد شامل تھے۔

مہمانان اعزاز میں شوکت ناز لاہور، وحید ناز لاہور،حکیم احمد نعیم ارشد شکرگڑھ، راشد امام ، متین کیف اور عمران ہاشمی شامل تھے۔چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ عائشہ بٹ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ شبیر احمد بٹ بھی خصوصی مہمانوں میں شامل تھے۔ہماری خوش بختی کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی طور پر جانے مانے گلوکار استاد غلام عباس اس تقریب میں نہ صرف تشریف لائے بلکہ اپنے اظہار خیال میں انہوں نے فرحانہ عنبر کو بلبل پاکستان کا لقب عطا فرمایا۔

ان کے علاوہ دیگر مہمان شعراء میں نائلہ بٹ ، حنا ہنجرا حانی ڈسکہ، غلام عباس ڈی ایس پی(ر)، طاہر انصاری، وحید احمد انصاری، سعد احمد سعد، امین جان، مطلوب حسن مطلوب، حکیم احسان اللہ شان گوندل، عتیق انور راجہ، سیف اللہ بھٹی شامل تھے جن میں سے کچھ شعراء نے نعیم حیدر کے لیے انتہائی عمدہ منظوم کلام پیش کیا اور باقی شعراء نے اپنی شاعری سے محفل کے حسن کو دوبالا کر دیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔نظامت کے فرائض محمد عمران تنہا نے ادا کیے اور نعیم حیدر کے لیے منظوم کلام پیش کیا۔

تلاوت حافظ عکاشہ نے کی جن کے بعد نعیم حیدر کا نعتیہ کلام کامونکے سے تشریف لائے خوش گلو ثناء خواں میاں محمد ذوالقرنین مصطفائی نے پیش کیا اور حاضرین سے خوب پذیرائی حاصل کی۔اے چراغِ عشق پر منثور اظہار خیال آغا سہیل ، سعید بھٹی اور سلیم مرزا نے پیش کیا۔معروف شاعر،نقاد اور کالم نگار عمران ہاشمی نے اے چراغِ عشق کے لیے انتہائی پر مغز اور جامع مقالہ پیش کیا جس پر ہال میں بیٹھے تمام سامعین سے خصوصی داد وصول کی۔

چیئر پرسن بزمِ اجمل پاکستان ادبی ونگ فرحانہ عنبر اور سیکرٹری جنرل بزم اجمل پاکستان حکیم قیصر اقبال گھمن نے نعیم حیدر و دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔بزم اجمل نے ہمیشہ کی طرح اپنے مہمانوں کی خصوصی آؤ بھگت کی پھولوں کے ساتھ استقبال کیا اور پروگرام کے بعد طعام سے تواضع بھی کی۔

ہم بزم اجمل کی تمام انتظامیہ بالخصوص حکیم اظہر امین مجددی صدر بزم اجمل پنجاب، حکیم قیصر اقبال گھمن سیکرٹری جنرل بزم اجمل پاکستان اور فرحانہ عنبر چئیر پرسن بزمِ اجمل پاکستان کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر ڈھیروں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ آئندہ بھی یہ ایسی خوبصورت محافل سجاتے رہیں اور ادب کی خدمت کرتے رہیں۔

اے چراغِ عشقتقریب رونمائیشاعر نغمہ نگار نعیم حیدرمزاحیہ شاعر محترم ڈاکٹر سعید اقبال سعدی
Comments (0)
Add Comment