سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ کی رکن ڈچ پارلیمنٹ کاتی پیری سے ملاقات،دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال

نیدرلینڈز (تارکین وطن نیوز)نیدرلینڈز میں تعینات سفیرِ پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈچ پارلیمنٹ کی رکن محترمہ کاتی پیری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ کاتی پیری نیدرلینڈز کی سیاسی پارٹی (PvdA) کی اہم ممبر بھی ہیں۔اس ملاقات میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے ہالینڈ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment