آئندہ انتخابات میں سوشل میڈیا ٹیم اورخواتین ونگ اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے

دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم اور خواتین ونگ کا اہم اجلاس فرزانہ کوثرصدر پی ایم ایل این، یو اے ای کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کے حوالے سے تجاویز مرتب کی گئیں۔

آئندہ انتخابات میں سوشل میڈیا ٹیم اور خواتین ونگ نے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،تقریب میں نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔

سوشل میڈیا ہیڈ فرزانہ کوثر کی جانب سے عاصم محمود، چوہدری نواز سمور، حسنین احمد کو کوآرڈینیٹر برائے ٹوئیٹر، ملک توثیر، ماہرہ ماہی، راجہ جہانزیب کو کوآرڈینیٹر برائے ٹک ٹاک عامر بھٹی، مسعود میر، ملک انور سروبا کو کوآرڈینیٹر برائے فیس بک، مس ارم مل کو سینئر ممبر خواتین ونگ کی ذمہ داریاں دی گئیں۔

محبوب احمد خان چیئرمین، رانا فیصل جوائنٹ ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم، ڈاکٹر فوزیہ جنرل سیکرٹری وومن ونگ، محمد کاشف، ابو شازل ڈپٹی ہیڈ، شازیب حسن، بہار حسین، حمزہ شاہد، شکیل احمد، محمد عمران ملک اور چوہدری عبدالرزاق گوندل نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پرپی ایم ایل این، یو اے ای کی صدر اور سوشل میڈیا ہیڈ فرزانہ کوثر نے کہا کہ تمام کارکن استحکام پاکستان اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے دل و جان سے کام کریں۔

Farzana Kausarپاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگفرزانہ کوثر
Comments (1)
Add Comment
  • Muhammad

    قافلہ عزم و یقین
    پاکستان مسلم لیگ ن