طاھرعلی بندیشہ اور سرمد خان کے باہمی شوق اور جنون کی بدولت اردو کتابیں شارجہ بک فیئر کا حصہ بنیں

دبئی (طاہر منیر طاہر) بیالیسویں شارجہ بک فیئر میں سجے کتاب میلے میں پہلی بار اردو کتابوں کا سٹال بھی سجا جس کی سعادت اردو بکس ورلڈ کے حصے میں آئی۔

اردو بکس ورلڈ اپنی کتابوں کی سلیکشن اور کتابوں کے دلچسپ اور معلومات افزا ٹائٹلز کی بنا پر اردو دان طبقے کی توجہ کا مرکز بنا رہا، اردو لکھنا پڑھنا جاننے والوں نے کتابوں میں دلچسپی دکھائی۔

طاھر علی بندیشہ اور سرمد خان کی باہمی شوق اور جنون کی بدولت اردو کتابیں شارجہ بک فیئر کا حصہ بنی، اس ٹیکنالوجی اور موبائل سے قربت کے دور میں بھی لوگ کتابوں کی خریداری میں مشغول نظر آئے۔

صحافی آفتاب اقبال نے بھی شارجہ بک فیئر کا دورہ کیا ، انہوں نے اردو بکس ورلڈ پر رکھی گئی کتابوں کی سلیکشن کی تعریف کی اور اپنے وی لاگ میں اس کا تذکرہ بھی کیا۔

sharjah book fairآفتاب اقبالسرمد خانشارجہ بک فیئرطاھرعلی بندیشہ
Comments (0)
Add Comment