چین کا فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے لئے ویزا فری پالیسی اپنانے کا اعلان

چین نے آزمائشی طور پر ویزا فری ممالک کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا ہےکہ چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین افرادی تبادلے کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کو آسان بنانے کے لیے، چین نے آزمائشی طور پر یک طرفہ ویزا فری ممالک کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس میں6 ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، اسپین اور ملائیشیا شامل ہیں ۔

جمعہ کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ اس نئی پالیسی کے مطابق یکم دسمبر 2023سے 30نومبر 2024تک مذکورہ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزے کے پندرہ دنوں کے لیے کاروبار، سیاحت، خاندان اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ کے لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔

China visa free policyfrancegermanyچائنہ ویزا فری پالیسی،فرانس، جرمنی
Comments (0)
Add Comment