مرحوم محمد ارسلان، مسلم لیگ ن عجمان کے صدرچودھری شہباز غفار کے کزن تھے
پی ایم ایل این، یو اے ای کی طرف سے تعزیت اور دعائے بخشش و مغفرت
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چودھری عبدالغفار آف عجمان کے جوان سال بھتیجے اور مسلم لیگ ن عجمان کے صدرچودھری شہباز غفار کے کزن محمد ارسلان مختصر علالت کے بعد لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
مرحوم محمد ارسلان کی عمر تیس سال تھی اور وہ ابوظہبی کی ایک کمپنی میں جاب کر رہے تھے- اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں دبئی کے دو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا۔
مرض کی تشخیص نہ ہونے پر انہیں بغرض علاج پاکستان منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ چند دن زیرعلاج رہنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم محمد ارسلان نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں، محمد ارسلان کے انتقال پرمسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے عہدیداران، ارکان اور دوست و احباب نے چودھری عبدالغفار، چودھری شاہنواز اورچودھری شہباز غفارسے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم محمد ارسلان کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔