اسکاٹ لینڈ میں گلوبل وارمنگ کیخلاف ایک لاکھ سے زائد افراد نے مارچ کر کے مثال قائم کردی

گلاسگو(تارکین وطن نیوز)گلوبل وارمنگ کے خلاف اسکاٹ لینڈ میں مظاہرہ میں کیا گیا، شدید موسم کے باوجود ایک لاکھ سے زائد افراد نے ماحولیاتی تباہی کے خلاف مارچ کر کے مثال قائم کردی۔

اس موقع پر ماحول کی حفاظت اور آلودگی پر قابو پانے کے حق میں نعرے لگائے گئے اور عالمی رہنماؤں سے ماحولیات کے لیے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

شرکا کا نعرہ تھا کہ ماحولیات کا مسئلہ طبقاتی اور محنت کش کا مسئلہ ہے۔

Comments (0)
Add Comment