سرے مسلم وار میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پروقار تقریب ، ملٹری اعلیٰ حکام سمیت نمایاں شخصیات کی شرکت

ووکنگ سرے(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز سرے مسلم وار میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملٹری اعلیٰ حکام کے میجر جنرل اور رائل ائیر فورس کے وائس ائیر مارشل سمیت لوکل گورنمنٹ اور نجی اداروں کے ہمراہ لندن اور برطانیہ کے دیگر شہروں سے نمایاں شخصیات نے شمولیت کی ۔

میئر آف ووکنگ کونسلر محمد الیاس راجہ نے اللہ کے نام سے شروع کردہ اپنے خطاب کے آغاز میں تمام خواتین و حضرات کو ووکنگ پیس گارڈن مین تشریف آوری پہ خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ میڈم شیخ جو ٹرسٹ کی روحِ رواں ہیں کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہو ئے اس بات پہ زور دیا کہ دونوں عالمی جنگوں میں کروڑوں مسلمانوں کی شمولیت اور لاکھوں قربانیوں کو تاریخ کے صحیح تناظر میں پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بہادر لوگ اگر ہر محاز پہ سینہ سپر نہ ہوتے تو دنیا کا نقشہ اور تاریخ عالم آج بڑے مختلف روپ میں ہوتی ، ان کی ان قربانیوں کو حکومتی سطح پہ نہ منایا جانا اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ یہ رو یہ ایک افسوس ناک امر ہے جس کے سدِ باب کے طور پر ان تاریخی واقعات کو تعلیمی نصاب میں شامل کروا ئے جانے کی ضرورت پہ زور دیا تاکہ سکولوں کے بچے تاریخ کو اس کے صحیح تناظر میں جان سکیں ۔

ظہرانے کے دوران بھی سول اور ملٹری اعلیٰ حکام سے اس موزوں پہ تفصیلی بات ہوتی رہی اور ہر مکتبہ فکر کی اسلامی شخصیات غزہ میں فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ اسلامی حکمرانوں کی غالب اکثریت کے غیر موثر رول اور ان کی بزدلانہ اور منافقانہ حرکتوں اور سوچوں کی بھر پور مز مت کے ساتھ مسلمانوں کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کی دعا ئیں کرتے ہو ئے عمل کی ضرورت پہ زور دیتے رہے ، تا کہ ظلم و بربریت میں الجھی ہو ئی یہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے ۔

Surrey Muslim War Memorial Trust
Comments (0)
Add Comment