انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں اجلاس

دبئی (طاہر منیر طاہر) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) اور متحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی ممبران کا دبئی میں جی سی سی اجلاس ہوا جس میں مالیاتی شعبے سے وابستہ 500 سے زائد افراد نے شرکت کی اور بامعنی گفتگو کی۔ فنانس رہنماؤں نے بصیرت افروز تبادلہ خیال اور نیٹ ورکنگ کے لئے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز مہمان خصوصی اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کے افتتاحی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے "مستقبل کو بااختیار بنانا، پاکستان کے مالیاتی منظر نامے میں ٹیکنالوجی اور پائیداری سے ہم آہنگی ” کے موضوع پر خطاب کیا۔ جس میں مالیاتی صنعت میں متحرک تبدیلیوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

تقریب کی ایک خاص بات یواے کے وزیر رواداری اور بقائے باہمی عزت مآب شیخ نہیان مبارک النہیان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی،انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے امن، رواداری اور بقائے باہمی کے فروغ پر قابل قدر نقطہ نظر کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرنے والوں میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد ، صدر آئی سی اے پی علی لطیف ، صدر آئی ایف اے سی اسما ریسموکی سابق وزیر مملکت اور سابق صدر آئی سی اے پی اشفاق تولا۔ بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود، پارٹنر پی ڈبلیو سی مڈل ایسٹ راشد خورشید، ریجنل سیلز ڈائریکٹر ایم ای اے، جیڈوکس ارون سداگوپن، کونسل رکن، آئی سی اے پی خالد رحمان، کونسل رکن آئی سی اے ای ڈبلیو آصف زمان، پارٹنر الیوٹ ہادی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈاکٹر ہادی شاہد،سلمان سعید، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ، بینک آف پنجاب، اور دیگر نے شرکت کی۔

ایجنڈے میں پائیداری میں عالمی چیلنجز، نئے ڈیجیٹل دور میں فنانس ٹرانسفارمیشن، اے ایم ایل کمپلائنس، روشن ڈیجیٹل پاکستان، عالمی ڈیجیٹل معیشت کو قوت دینے والی سرمایہ کاری اورمالیات میں مصنوعی ذہانت کے اثرات جیسے مختلف موضوعات پر پینل مباحثہ ہوا۔ کانفرنس کا اختتام چیئرمین آئی سی اے پی کی مینجمنٹ کمیٹی دبئی یاسر کے اختتامی خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے پوری مینیجنگ کمیٹی، کونسل کے ارکان کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت پر شکریہ ادا کیا اور اس تقریب سے پیدا شدہ مستقبل کے تعاون سے متعلق امید کا اظہار کیا۔

انڈونیشیا کے سفیر عزت مآب حسین باغیس نے اجلاس کو رونق بخشی۔ ملائیشین بزنس کونسل متحدہ عرب امارات کے چیئرمین فہمی انصارہ کونسل کے ارکان کے ساتھ موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر اور ارکان نے بھی شرکت کی۔

صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی اقبال داؤد نے پی بی سی دبئی کے ارکان کے ہمراہ شرکت کی جس میں شبیر مرچنٹ، عمر ابراہیم، سید سلیم اختر اور زبیر خان شامل تھے۔اس موقع پر پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل کے بانی و سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر قیصر انیس اور صدر بدر زمان اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے بھی شرکت کی۔متحدہ عرب امارات میں کسی بھی پاکستانی تنظیم کی طرف سے منعقد ہونے والا بہترین اور سود مند ایونٹ تھا۔

Institute of Chartered Accountants of PakistanUAE Chapter of ICAPUnited Arab Emirates Chapter of ICAPانسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستانمتحدہ عرب امارات چیپٹر آف آئی سی اے پی
Comments (0)
Add Comment