جیسن رائے کی شاندار اننگز کی بدولت بریوز نے ٹیم ابوظہبی پر فتح پائی

ابوظہبی (سپورٹس رپورٹ) ابوظہبی ٹی 10 کے چوتھے میچ میں چنئی بریوز نے جیسن رائے کی ناقابل شکست 84 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم ابوظبی کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ٹیم ابوظہبی نے چنئی بریوز کو مقررہ 10 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز تک محدود کردیا جبکہ روئے نے 39 گیندوں پر 7 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔

انگلینڈ کے 28 سالہ کاؤنٹی کھلاڑی لیوس ڈو پلوئے نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کولن انگرام کے ساتھ ملکر ٹیم ابوظبی کو فتح کے قریب پہنچادیا تھا تاہم سیم کک کی جانب سے 2 اوورز میں 13 رنز اور ایک وکٹ کے سخت اسپیل نے ٹیم ابوظبی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔چنئی بریوز کے اوپنر جیسن رائے اور کوبی ہرفٹ نے 3.6 اوورز میں 40 رنز کی شراکت قائم کی۔

رائے نے 28 گیندوں پر پریٹوریس کی گیند پر لگاتار دو چھکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رائے نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھتے ہوئے ملز کو ایک چوکا اور 2 لگاتار چھکے مار کر 9 ویں اوور میں 20 رنز بنائے۔دسویں اوور میں رائے نے رئیس کے مزید 2 چوکے لگائے اور 84 رنز بناکر ناقابل شکست رہے اور چنئی کو 4 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز کا ہدف دیا۔

ٹیم ابوظبی کی اننگز کا آغاز اوپنرز کائل میئرز اور ایلکس ہیلز نے کیا۔ میئرز نے یواے ای کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ایان افضل خان کی جانب سے پہلے اوور میں ایک باؤنڈری اور چھکا مارا میئرز نے سیم کک کو اپنا دوسرا چھکا لگایا۔ 18 کے اسکور پر میئرز کک کی گیند پر رائے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سیم کک نے نویں اوور میں صرف 7 رنز دے کر شاندار بولنگ کی۔ جس سے ٹیم ابوظبی کے لئے آخری اوور میں 22 رنز بنانا مشکل ہوگیا اور ٹیم ابوظبی یہ میچ 4 رنز سے ہارگئی ۔ ٹیم ابوظبی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ 84 رنز ناٹ آؤٹ پر جیسن رائے کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Jason Royجیسن رائے
Comments (0)
Add Comment