سویڈن کے سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے پاکستان چیپٹر کا افتتاح کردیا گیا

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے پاکستان چیپٹر کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا، افتتاحی تقریب لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی، چیئرمین ایتھلیٹیکس فیڈریشن آف پاکستان میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ، یوکرائین میں تعینات سابقہ پاکستانی سفیر میجر جنرل (ر) زاہد مبشر شیخ ، اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی تقریب میں خصوصی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن کے معروف سماجی ادارے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ(پی پی این ای) کی جانب سے پاکستان چیپٹر کا آغاز کردیا گیا، پاکستان چیپٹر کی افتتاحی تقریب لاہور چیمبر آف کامرس میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانہ پڑھ کر کیا گیا، تقریب کے شرکاء کو پی پی این ای کی تمام تر سرگرمیوں کے حوالہ سے ڈاکیومنٹری دکھائی گئی، جبکہ چیئر مین پی پی این ای زبیر حسین کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا، مہمانانِ خصوصی نے پی پی این ای کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پی پی این ای اپنی نوعیت کا ایسا منفرد ادارہ ہے جو یورپ سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرنے میں اپنا اہم کردار اداکررہا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انورنے پی پی این ای کی معاونت سے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا، تقریب میں پی پی این ای کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن بھی جاری کئے گئے۔

عدنان چوہدری صدر، فردوس کھوکھر سینئر نائب صدر،گلزار ملک سیکرٹری جنرل،ساجد بشیر سیکرٹری فائننس،ندیم پہلوان صدر پنجاب،سجاد چٹھہ صدر لاہور،صبا ملک کوآرڈینیٹر، عبدالطیف صدر ایجوکیشن اینڈ ڈوویلپمنٹ اور فیاض احمد صدر ٹریول اینڈٹورزم کونامز د کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کو گیسٹ آف آنر جبکہ چئیرمین پی پی این ای کی خدمات کے حوالے سے اعزازی شیلڈ بھی جاری کی گئی۔

میڈیا بریفنگ کے دوران صدر پی پی این پاکستان چیپٹر عدنان چوہدری کا کہنا تھا کہ پی پی این نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں کی آواز ہے بلکہ دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان کلچر بھی متعارف کرانے میں کوشاں ہے، ہم آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ میڈ ان پاکستان کلچر پاکستان میں بھی فروغ دینے کی بھرپور کوشش کی جائےگی۔

Pakistan Promotion Network Europeپاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپپاکستان چیپٹر کا افتتاح
Comments (0)
Add Comment