بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں ارجنٹائن کے سفارت خانہ نے "چین-ارجنٹینا ثقافتی تعاون کی کامیابیوں کے تبادلے کی تقریب” کا انعقاد کیا۔ تقریب کے دوران، ارجنٹائن کی حکومت نے سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ کو "آؤٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ برائے بین الاقوامی عوامی تبادلوں اور تعاون” سے نوازا گیا ۔
اتوار کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق ارجنٹائن کے صدر فرنانڈیز نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی عوام نے ارجنٹائن کو مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد دینے کے لیے تعاون کا ہاتھ بڑھایا اور ارجنٹائن چین دوستی کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے ہمیشہ ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے۔
خود مختاری کے تحفظ کے معاملے پر، ہم چین کے ساتھ کام کر رہے ہیں، عالمی کثیر قطبیت کو فروغ دینے میں تعاون کر رہے ہیں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام کے تنوع کو فروغ دےرہے ہیں، اور آج کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔
شین ہائی شونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور ارجنٹائن کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ آگے بڑھ رہے ہیں، دوستی نسل در نسل منتقل ہورہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ تعاون مزید مضبوط ہوتا جارہا ہے۔ چین اور ارجنٹائن کے تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو مسلسل فروغ دینا دونوں معاشروں کا عمومی اتفاق رائے بن گیا ہے۔
عالمی سطح کے نئے مرکزی دھارے کے میڈیا کے طور پر، چائنا میڈیا گروپ نے صدر شی جن پھنگ کے "تین بڑے عالمی انیشیٹوز” کو نافذ کیا ہے اور ارجنٹائن میں بہت سے مرکزی دھارے کے میڈیا اور نجی تنظیموں کے ساتھ طویل مدتی تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے۔
چائنا میڈیا گروپ چین اور ارجنٹینا کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے کے عظیم مقصد کے لیے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گا اور نئے دور میں چین-ارجنٹینا تعلقات کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا!