امارات میں مقیم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کی تقریب میں بھر پور شرکت
امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، یہاں کے قوانین کا احترام کیا جائے
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی
دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدرغوث قادری نے شارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا۔
پروگرام میں چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل، میاں امجد جاوید، فاروق وڑائچ، محبوب ربانی، عرفان طور، جان قادر، سہیل عامر گھمن، عامر بشیر، راجہ ثاقب، فرزانہ کوثر، ڈاکٹر فوزیہ نسیم، عاشق سواتی، سرفراز مغل، فیصل الطاف، ملک دوست محمد اعوان، محمد نعیم، محبوب احمد، سجاد چیمہ، راجہ ابوبکر آفندی، صغیر چوہدری، راجہ ظہیر احمد سملالوی، چوہدری عارف منہاس، خرم رشید، راؤ اکبر علی ساقی، چوہدری بشیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن امارات کے صدرغوث قادری نے کہا کہ امارات پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے۔ اس ملک نے ہمیں بہت عزت دی ہے۔
پاکستان کے تمام قومی دن اسی طرح منائے جاتے ہیں جیسے پاکستان میں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو یہاں کے قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ آج ہمیں یو اے ای کا قومی دن منا کر خوشی ہو رہی ہے۔ ہم اسے متحدہ عرب امارات میں اجنبیوں کی طرح محسوس نہیں کرتے۔
راجہ ثاقب اور دیگر نے کہا کہ 52 سالوں میں امارات نے ثابت کر دیا کہ یہاں کے حکمران کاروبار کے لیے باقی دنیا سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کے قوانین پر عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔