پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کی تقریب

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزاد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

پاکستان سوشل سینئر شارجہ کے فراز احمد صدیقی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پاکستان سوشل سنٹر کی کلچرل ہیڈ صائمہ نقوی نے سرانجام دیئے۔ سکول کے بچوں نے بہترین پرفارمنس میں حصہ لیا اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں پر شاندار پرفارمنس دی۔

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے اس قومی دن کے موقع پر تمام بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ خالد حسین چوہدری نے بچوں کو اسناد دیں، پروگرام کے اختتام پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کیک کاٹا گیا۔

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چوہدری خالد حسین نے تمام مہمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ ہمیشہ اپنے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔

اس تقریب میں زبیر خان، سلمان وصال، میاں منیر، رحیم اللہ خان، عبدالرزاق، طارق، طاہر منور، محمد عظیم، عاشق نواز،محبوب احمد،عرفان افسر اعوان، راجہ سرفراز، عارف منہاس، شیر افگن، عمر بلوچ، ملک اسلم، سید سلیم، حماد چوہدری، ظہیر گجر، ظہیر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

United Arab Emirates National Dayمتحدہ عرب امارات کا قومی دن
Comments (0)
Add Comment