پاکستان بھر میں پھیلے انڈس نیٹ ورک سے سالانہ 60لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے

دبئی (طاہر منیر طاہر) دبئی انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی طرف سے گالا ڈنر کا انعقاد دبئی کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں منعقد ہوا۔ عشائیہ میں یواے ای میں مقیم پاکستانی شہریوں نے جن کا مختلف کاروباری، سماجی، سیاسی اور فلاحی شعبوں سے تعلق تھا شرکت کی۔ انڈس ہسپتال کے بانی صدر ڈاکٹر عبدالباری خان خود كراچی سے تشریف لائے تھے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان بھر میں پھیلے انڈس نیٹ ورک کے ذریعے سالانہ 60 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی تھے۔ شرکا نے اپنی موجودگی اور شراکت کے ذریعے، پاکستان بھر میں بے شمار افراد کے لیے مایوسی اور امید کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

تقریب کی قیادت انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی یواے ای میں برانچ منیجر نمرہ مسعود نے کی۔ انڈس یواے ای بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن ڈاکٹر عنبر رشید نے انڈس ہسپتال کے شاندار اور فلاحی کامیابیوں کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

انڈس ہسپتال کے بانی صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے بتایا کہ انڈس کی قیادت کی وجہ سے کیسے خواب کو ایک پھلتی پھولتی حقیقت میں بدل دیا ہے جو ہر سال لاکھوں لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کورنگی، کراچی کے ایک معمولی ہسپتال سے لے کر اب پورے پاکستان میں نگہداشت کے ہسپتالوں کے فروغ پذیر نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ ایک وسیع پرائمری کیئر نیٹ ورک کے سفر کو روشن کیا جو موبائل میڈیکل وین، بسوں کا استعمال کیا اور یہاں تک کہ ایک بوٹ کلینک جو انتہائی پسماندہ اور کمزور کمیونٹیز کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹرعبدالباری خان کی تقریر کے بعد انسان دوست اور “پراسپیکٹو ودھ اویس اقبال” کے میزبان اویس اقبال نے نیٹ ورک کی انسانیت کی خدمت کی کوششوں کے بارے میں روشنی ڈالی اس موقع پر معروف سٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے خوبصورت پرفارمينس دے کر حاضرين کو تفریح طبع کا موقع فراہم کیا۔

Indus Networkانڈس نیٹ ورک
Comments (0)
Add Comment