ڈاکٹرآسیہ پروین گائناکالوجسٹ، آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر حوریہ وقاص اور ماہر امراض دل ڈاکٹر مکرم محمود نے 250 مریضوں کا مفت معائنہ کیا
جرمنی کے چودھری شاہد پسوال، قطر کے ملک رفیق حسین اعوان اورمقامی بزنس مین چودھری محمد لطیف نے بھرپور تعاون کیا
چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا اورکرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ بھی موجود تھے
مہنگائی کے اس دورمیں لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے مستقبل میں بھی مفت میڈیکل کیمپ لگاتے رہیں گے، چیف آرگنائزر عبدالشکور مرزا
دبئی(طاہر منیر طاہر) خورشید میڈیکل اینڈ کارڈیک سینٹر لاھور کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے رضاکارانہ بنیادوں پر لاہور شہر سے باہر نکل کر دو دراز کے علاقوں مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ابتدا مدینہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ملک سردار علی میموریل دوسرے فری میڈیکل کیمپ سے کی۔
یہ کیمپ پسوال فارم ہاؤس ڈھلے والی میں لگایا گیا،جس میں لا ہور کے ممتاز ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر آسیہ پروین گائناکالوجسٹ، أرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر حوریہ وقاص اور ماہر امراض دل ڈاکٹر مکرم محمود نے 250مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔
ان کے میڈیکل ٹیسٹ کے لئے لاہور سے پی ایچ سی ڈائگناسٹکس نے تعاون کیا اور مریضوں کے ضروری فری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ سرپرست مدینہ ٹرسٹ ملک رفیق حسین اعوان أف قطر کی طرف سے مستحق مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا،نرل سیکرٹری مدینہ ٹرسٹ عفیرہ یونس مرزا،ٹرسٹی وقاص بن یونس ،چیف ایگزیکٹو خورشید میڈیکل سینٹر اینڈ کارڈیک سینٹر لاہور محمد یونس ،مسز محمد یونس ،عبدالرحمن یونس اور کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ بطور خاص موجود تھے۔
کیمپ سے استفادہ کرنے والے ایک مریض عارف محمود کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کو ایسے کیمپ لگا کر مستحقین کی اسی طرح مدد کرنی چاہئے جس طرح مدینہ ٹرسٹ خورشید میڈیکل اینڈ کارڈیک سینٹر لاہو ر نے ملک سردار علی میموریل دوسرے فری میڈیکل کیمپ لگا کر کی ہے۔ واضح رہے کہ کیمپ کے انعقاد میں جرمنی میں مقیم ممتاز پاکستانی بزنس مین چودھری شاہد پسوال اور ڈھلے والی کے ممتاز بزنس مین چودھری محمد لطیف نے بھرپور تعاون کیا۔
کیمپ کے دوران خورشید میڈیکل سینٹر کے محمد عمران ،سدرہ عمران ،پی ایچ سی لاہور کے ہیری سن جبکہ علاقے کے سماجی رہنما عبدالحفیظ مرزا،ڈاکٹر ذوالفقارعلی بھٹی،زاہد حسین، آرکیٹیکٹ محمد عبداللہ مرزا،انجینئر عبدالواھب مرزا،محمد ارسل حفیظ مرزا،حافظ مغیب الرحمن مرزا،نوید مسیح بھٹی،محمد یونس چوہدری،یاسر شاہ ،وہاب ندیم ایڈووکیٹ ،ثمرہ ندیم،محمد ندیم ،لیاقت علی ،حسنین رائے،کاشف بھٹی ،دلشاد مرزا،زید مرزا، محمد سلیم ،مغیب احمد نے اپنی خدمات پیش کیں۔
چیف آرگنائزرعبدالشکور مرزا نے مزید کیمپ لگانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ لاھور سے آئے ڈاکٹرز اور ان کے عملہ کی خدمات قابل قدر اور قابل تحسین تھیں یاد رہے کہ مدینہ ٹرسٹ علاقہ ڈھلے والی میں ملک سردار علی میموریل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔