بیجنگ (ویب ڈیسک) خصوصی افراد کے 32 ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی اور یونیسکو کے اشتراک سے "رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن اور انسانی حقوق کے تحفظ” کے موضوع پر ایک سیمینار بیجنگ میں منعقد ہوا۔ "
خصوصی افراد تک رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن اور ان کو بااختیار بنانا: عالمی نقطہ نظر اور بین الاقوامی تجربات” کے موضوع پر چین، فرانس، منگولیا اور ملائیشیا سمیت 10 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے اس سیمینار میں ذاتی طور پر یا ویڈیو کے ذریعے شرکت کی تاکہ معاشرے میں معذور افراد کی شمولیت کو بہتر بنانے اور معذور افراد کے لئے رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔
منگل کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق اس سمپوزیم کا مقصد متعلقہ امور کے سلسلے میں بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ، بین الاقوامی دانش مندی جمع کرنا ، رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن کے میدان میں چین کے تجربات کا مظاہرہ کرنا ، اور "مساوات ، انضمام اور اشتراک” کے ڈیجیٹل جامع معاشرے کی تعمیر میں حصہ ڈالنا ہے۔
یہ سیمینار پہلی بار ہے کہ چینی یونیورسٹیوں نے یونیسکو کے ساتھ دنیا بھر میں رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن پر نظریاتی اور عملی تبادلے کرنے کے لئے منعقد کیا ہے ، جس کا مقصد عالمی رکاوٹ سے پاک انفارمیشن کمیونیکیشن کو فروغ دینے اور انسانی حقوق کے تحفظ کے موضوع کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے کا تبادلہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چین کی کمیونیکیشن یونیورسٹی اور یونیسکو کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جانے والا یہ پہلا تھیم سیمینار ہے اور مستقبل میں مشترکہ تشویش کے موضوع پر اسے سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا۔