اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کا وفد نیویارک سے لندن،مانچسٹر سے ہوتا ہوا بارسلونا پہنچ گیا

بارسلونا (کاشف شہزاد) اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کا وفد نیویارک سے لندن ،مانچسٹر سے ہوتاہوااب بارسلونا پہنچ گیا۔ جس کے اعزاز میں لاہور ریسٹورنٹ پورٹ فورم پر ایک پرتکلف عشائیہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سپین کی معروف سیاسی،سماجی ،بزنس مین شخصیات برادران چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں ، چوہدری عمران مہر ،چوہدری فرحان مہر، سلیمان گوندل ،چوہدری ساجد گوندل کی خصوصی دعوت پروفد کی آمد ہوئی۔

بارسلونا ائیر پورٹ پر پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے خوش آمدید کہا،بارسلونا پہنچنے والے وفدمیں وائس چیئرمین شکیل شیخ ،وائس پریزیڈنٹ اعجاز احمد، سینئر وائس پریزیڈنٹ اسپین محمدسلمان گوندل، ایگزیکٹو ممبر ملک نعیم اور چیئرمین ظہیر اختر مہرشامل تھے۔

جبکہ معززین بارسلونا سے بالخصوص مسلم لیگ ن کے انٹرنیشنل آفیر ٹریڈ کوآرڈینیٹربزنس برا ئے یورپ چوہدری امانت حسین مہر ، چوہدری عبدالغفار مرہانہ سینئر سیاسی رہنما سپین ، چوہدری غفار گجر ، معروف بزنس مین چوہدری اشفاق باغانوالہ ، مہر نواز چوہدری ، علی رشید بٹ ، راجہ بشارت حسین ، چوہدری بابر گورالی ، چوہدری عامر شاہجانیاں ، راجہ ضیا صدیق ، پروفیسر طاہر عظیم ، چوہدری یاسر گجر ،سجاد بٹ ، ارسلان مہر ، قدیر احمد خان ، چوہدری یاسر ریحانیہ سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی۔

Overseas Pakistani Global Foundationاوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن
Comments (0)
Add Comment