سابق وفاقی وزیر بابرغوری کی والدہ کے انتقال پرعجمان میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ کے انتقال پر عجمان میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس کا اہتمام عمیر محمد خان نے اپنی رہائش گاہ پرکیا۔

اس تعزیتی پروگرام میں بابر غوری کے عزیز و اقارب سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس کا باقاعدہ آغاز قاری عصمت کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ قاری امان اللہ نے مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی۔

تعزیتی اجلاس میں محمد امین رنگون والا، ماجد سمیع، محمد زعیم، محمد طیب، محمد وقار، محمد مبارک، محمد طارق، رحیم بخش، محمد احمد، وسیم محمد اور دیگر نے شرکت کی۔

babar ghori
Comments (0)
Add Comment