وہ سیکرٹری OIC پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی لاہور اور وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب بھی رہ چکے ہیں
معیشت کی بحالی کےلئے سیاسی استحکام ناگزیر ھو چکا ھے، میاں اویس انجم
ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اور 8 فروری کے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنایا جائے
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف دبئی کے سابق صدر میاں اویس انجم، پی ٹی آئی کی سینٹرل آرگنائزیشن کے سینٹرل جائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے، یاد رہے کہ میاں اویس انجم سیکرٹری OIC پی ٹی آئی مڈل ایسٹ، وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی لاہور اور وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔
انہیں نیا عہدہ ملنے پر پی ٹی آئی کے مختلف حلقوں اور ان کے دوست حباب نے مبارک باد دی ہے اور امید کی ہے کہ وہ پارٹی کی ترویج و اشاعت کے لئے مزید کام کریں گے۔
پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد ملنے کے بعد میاں اویس انجم نے تمام پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ملکی و قومی ترقی کے جذبے سے سرشار تحریک انصاف کے کارکنان، ووٹران، سپورٹران، بالخصوص پاکستان کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جن کی بے لوث وابستگی اور مستقل مزاجی نے تحریک انصاف کو عروج کی بلندیوں پر لا کھڑا کیا ہے۔
میا ں اویس انجم کا کہنا ہے کہ حقیقی جمہوریت ، آزاد عدلیہ، مضبوط افواج، عدل و انصاف، جزا سزا کے بہترین نظام اور باہمی اتحاد واتفاق کے ساتھ ہی عصر حاضر کے امتحانات اور ملک کو درپیش مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔
ایک محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے انہوں نے تمام اداروں بالخصوص مقتدر حلقوں سے گزارش کی ہے کہ معیشت کی بحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہو چکا ہے، ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے 8 فروری کے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنایا جائے۔
میاں اویس انجم نے کہا کہ ذاتیات اورذاتی مفادات سے باہر نکل کر ملک و قوم کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے، اگر مقصد قومی ترقی، نیت ٹھیک اور سمت درست ہو اور قادر تقدیر کو منظور ہو تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
اسلام وعلیکم ،میاں صاحب بہت بہت مبارک ھو اللہ پاک آپ کو حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کا ہر قدم پاکستان کی بہتری کے لئے اٹھے آپ ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے قدم چلتے رہیں آمین ۔
آرمی کمانڈو JCO ( ر ) احسان الہٰی
اسلام وعلیکم ،میاں صاحب بہت بہت مبارک ھو اللہ پاک آپ کو حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کا ہر قدم پاکستان کی بہتری کے لئے اٹھے آپ ہمیشہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشے قدم چلتے رہیں آمین ۔
آرمی کمانڈو JCO ( ر ) احسان الہٰی